یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ

قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لیے عہدہ مشتہر کیا جائے گا/ فائل فوٹو
قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لیے عہدہ مشتہر کیا جائے گا/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لیے عہدہ مشتہر کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن یوسف بدستور ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر انہیں عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا، وہ اب پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں اور انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر سے ریلیزکردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :