Time 22 جولائی ، 2022
کاروبار

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار، انٹربینک میں 228.37 روپے پر بند

جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا/ فائل فوٹو
جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی:  انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ایک بار پھر ڈالر کی قدر  میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر ایک روپے 19 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک ڈالر کی قیمت 228 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 228.37 روپے پر بند ہوا۔

مزید خبریں :