Time 23 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی: احسن بھون

ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب  کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

جیونیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

انہوں  نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کے بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہےکہ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ  پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے جب کہ معروف قانون دان بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج کا ڈھونگ سپریم کورٹ کی نامعقول تشریح کا براہ راست نتیجہ ہے۔


مزید خبریں :