پاکستان
Time 23 جولائی ، 2022

حمزہ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر نواز شریف نے کیا کہا؟

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اظہار خیال کیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے مشکلات میں ہے، سب مل کر کوشش کریں گے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم بھی ملکی ترقی کےلیے دعا کرے۔

یاد رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں :