Time 23 جولائی ، 2022
کھیل

انگلش کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قرار دے دیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا— فوٹو: فائل
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا— فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سکیورٹی وفد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

وفد نے اسلام آباد ، کراچی ، لاہور اور ملتان کے چار  وینیوز کا دورہ کیا۔ وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا، وفد اب بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ ہوگا۔

4 رکنی وفد نے لاہور ، ملتان ، اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا، وفد کو  چار  وینیوز کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے بریفنگز دیں۔

وفد نے ٹیم ہوٹلز اور اسٹیڈیمز میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔

سکیورٹی وفد بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

انگلینڈکی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلے مرحلے میں ستمبر کے وسط میں 7 ٹی ٹوئنٹی کیلئے دورہ ہوگا جبکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سکیورٹی وفد کا دورہ دونوں مرحلوں کی سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھا ، ٹی ٹوئنٹی سیریز دو وینیوز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹیسٹ میچز تین وینیوز  پر ہوں گے، دونوں مرحلوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :