18 فروری ، 2012
اسلام آباد…امریکانے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حمایت کرتی ہے،کانگریس میں کئی موضوع زیربحث آتے رہتے ہیں، بلوچستان سے متعلق قرارداد پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔