Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

کون ہو گا نیا گورنر اسٹیٹ بینک؟ نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

وزارت خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل
 وزارت خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔

مزید خبریں :