پاکستان
18 فروری ، 2012

لاہور:رہائشی علاقوں میں سی این جی اسٹیشنزکاقیام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور…رہائشی علاقوں میں سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو نئے سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت دینے سے روکا جائے۔محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور کے علاقے کھاڑک میں قائم سی این جی اسٹیشن کسی بڑے جانی اور مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں،انہیں رہائشی علاقوں سے باہر نکالا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے اسٹیشن قائم کرنے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ملک میں پہلے ہی گیس کا بحران ہے۔ اگر نئے سی این جی اسٹیشن قائم کئے گئے تو عوام کو گیس فراہم نہیں ہوسکے گی جو بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

مزید خبریں :