Time 26 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکار یاسر شورو کی اہلیہ کی باحجاب تقریب میں شرکت سب کو بھاگئی

ثانیہ نے یاسر شورو کی اہلیہ کے لیے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ زینب ہمیں تم پر فخر ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
ثانیہ نے یاسر شورو کی اہلیہ کے لیے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ زینب ہمیں تم پر فخر ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

اداکار یاسر شورو کی اہلیہ زینب آبرو نے اداکارہ ثانیہ شمشاد کے بیٹے کی سالگرہ میں باحجاب شرکت کی جس کو اداکارہ ثانیہ شمشاد سمیت مداحوں نے بھی سراہا۔

یاسر شورو کی اہلیہ کی ثانیہ شمشاد کے بیٹے کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی اہلیہ کو سیاہ اور سفید رنگ کا عبایا پہنے چہرے پر حجاب لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ نے یاسر شورو کی اہلیہ کے لیے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ زینب ہمیں تم پر فخر ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ خاتون ان سب کے درمیان منفرد اور باوقار لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے  تمام اداکاروں کے ہمراہ زینب کی تصویر پر تبصرہ کرتے لکھا کہ زینب سب کے درمیان سب سے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔

مزید خبریں :