پاکستان
18 فروری ، 2012

کراچی :بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے رکن کو 5سال قید کی سزا

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار لیاری گینگ وار کے رکن کو پانچ سال قید بہ مشقت اور بیس ہزار روپے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ پراسیکوٹر عبدالمعروف کے مطابق ملزم عبدالقوی نسیم کو عید گاہ پولیس کے ایک دکاندار زاہد انور سے پچاس ہزار روپے بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف اپنامقدمہ ثابت کردیا ہے۔ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔اس لئے اسے پانچ سال قید بہ مشقت اور بیس ہزار روپے کی سزا کا حکم سنایاجاتاہے۔

مزید خبریں :