پاکستان
18 فروری ، 2012

لیسکو: گریڈ 17 کے 14 انجینئرز مستقل کر دیئے گئے

لاہور…لیسکو چیف شرافت علی سیال نے گریڈ 17 کے چودہ انجنیئرز کو مستقل کر دیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چودہ انجینئرز کو مستقل کیا گیا ہے ان میں وقاص علی، توصیف ارشد، صدف زاہد، ریحان تبسم، محمد انور، احمد علی، جنید اقبال، رحمان اللہ، خان محمد، عثمان اعجاز، سعدیہ عالم، فیاض حسین اور محمد منظور شامل ہیں۔ ان افسران کی تعیناتی کو کئی سال گزر چکے تھے اور وہ مستقل کئے جانے کے منتظر تھے۔ لیسکو چیف نے ان کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مستقل کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔

مزید خبریں :