پاکستان
18 فروری ، 2012

لاہور:اسٹیل ملزملازمین نے سوئی گیس ملازمین کویرغمال بنالیا

لاہور …لاہور کی ایک اسٹیل ملز کے ملازمین نے سوئی ناردرن کمپنی کے عملے کو چیکنگ کے دوران یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عملے کو آزاد کرایا اور ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق لاہور ریجن کی ٹاسک فورس کو باغبانپورہ کی اسٹیل ملز میں گیس چوری کی اطلاع ملی۔ چھاپہ مار ٹیم چیکنگ کے لئے پہنچی تو ملز کے عملے نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ سوئی گیس حکام کی مداخلت پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیم کو رہائی دلائی۔ ٹیم نے سٹیل ملز مالک ملک اعظم اور ذیشان کے خلاف گیس چوری اور سرکاری عملے کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ ملز کا میٹر کاٹ کر کروڑوں روپے کا بل ڈال دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :