03 اگست ، 2022
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک ملیر سید ارشد حسین کے مطابق ملیر ٹریفک سیکشن کی حدود سے ایک جلوس امامیہ امام بارگاہ سے برآمد ہوکر حسینی امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگا۔
اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک رات ساڑھے نو بجے سے 11 بجے تک جانب شہر اور جانب قائد آباد جلوس کی وجہ سے بند رہیں گے۔
ارشد حسین کے مطابق اس موقع پر شہریوں کو آمدورفت کیلئے متبادل راستے دیے گئے ہیں۔
قائد آباد سے وائرلیس گیٹ تا ملیر ہالٹ، جناح ایونیو ملیر ہالٹ ریلوے کراسنگ تا درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ، حرمین چورنگی ملیر 15 تا اندرون گلیاں جانب شہر پی ایم ٹی ایف کٹ تا مہران ہائی وے، منزل پمپ تا یونس چورنگی، ریڈیو پاکستان کٹ تا قائد آباد تا داود چورنگی آیا جا سکے گا۔
ایس پی ٹریفک کے مطابق کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔