مشہور برطانوی ریپر نے اسلام قبول کرلیا، کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب
ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال  رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی  کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

مزید خبریں :