Time 05 اگست ، 2022
کاروبار

ملک میں مہنگائی مزید 0.82 فیصد بڑھ گئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد پر پہنچ گئی ہے— فوٹو: فائل
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد پر پہنچ گئی ہے— فوٹو: فائل

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 0.82 فیصد مزید بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد پر  پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 4 اشیاء سستی اور  14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز  24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں1.49 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال چنا،انڈے، لہسن،گڑ بھی مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں چکن5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا۔

مزید خبریں :