انگور کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

انگور جیسے مزیدار پھل کو دیکھ کر خود کو اسے کھانے سے روکنا بیشتر افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے۔

اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس پھل کو کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 کپ کے برابر انگور کھانا جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

اسی طرح انگور کھانے کی عادت زندگی کی مدت بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق انہوں نے دریافت کیا کہ انگور کھانے سے جینیاتی نظام میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ چربی والی غذا کھانے والے افراد اگر اپنی خوراک میں انگور کا اضافہ کرلیں تو اینٹی آکسائیڈنٹس جینز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اوسط  عمر میں 4 سے 5 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

محققین کے مطابق اس پھل کو کھانے سے دماغ میں بھی جینز کے افعال میں تبدیلیاں آتی ہیں جو ذہن کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگور ایسا پھل ہے جو میٹابولزم کو بھی بدلتا ہے جس سے صحت مند وزن کو برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :