15 جنوری ، 2012
کابل … حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان جنگ کے خاتمے کیلئے تمام فریقوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں سے تیار ہیں اور مذاکرات سے غیر ملکی افواج کی غیر مشروط واپسی کی راہ ہموار ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان کی خود مختاری کی ضمانت ملی چاہئے۔ گلبدین حکمت یار کے مطابق انہوں نے افغان حکومت اور امریکا کے ساتھ مختلف مواقع پر مذاکرات کئے تاہم دونوں کی جانب سے کوئی قابل قبول منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بے اختیار ہے اور امریکا کے منصوبے افغان عوام اور مجاہدین کے لئے قابل قبول نہیں۔