21 نومبر ، 2012
اسلام آباد…ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش اورفعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے نزلہ زکام اوردل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزمرہ کے کام کاج میں مشغول نہیں رہتے انہیں نزلہ زکام اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاں گھیر لیتی ہیں جبکہ جو لوگ باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں وہ مذکورہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔حالیہ تحقیق میں 18 سے 85 سال کی عمر کے 1002 افراد کے بالائی نظام تنفس کا جائزہ لیاگیا ان میں سے 46فیصد افراد جو ہفتہ میں پانچ روز ایکسرسائزکرتے تھے نزلہ زکام سے محفوظ رہے جبکہ 34فیصد افراد بخار سے بھی محفوظ رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد دل کے امراض، فشارخون، نزلہ زکام، کمر درد اورذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ ایکسر سائز کرنے والے فراد ڈپریشن اور اعصابی تناؤ سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔