19 فروری ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے جمعیت علما اسلام کے سالار حاجی صادق نورزئی منظر عام پر آگئے، انھیں اغوا کاروں نے چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق جمعیت علمااسلام ف کے صوبائی سالارحاجی صادق نورزئی کواغوا کاروں نے سریاب روڈ پرچھوڑ دیا۔ جہاں سے وہ اپنی گاڑی میں گھرپہنچ گئے حاجی صادق کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کیا تھا، جب وہ اپنے دوست کے گھر سے واپس اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ انکی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ تھی یا پھر وہ تاوان ادا کر کے بازیاب کروائے گئے ہیں۔