19 فروری ، 2012
کراچی … کورنگی حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین لیے ایک ایک لاکھ اور ہلاک ہونے والے دو بچوں کے لواحقین کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے ریلیف حلیم عادل شیخ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی طرف سے کورنگی میں بس کو پیش آنے والے حادثے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے گھروالوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔