19 فروری ، 2012
اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اگر افغان صدر یہ واضح کردیں کہ وہ طالبان سے کیا چاہتے ہیں تو وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔امریکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی نے ان سے ملاقات میں درخواست کی کہ وہ طالبان کی قیادت سے رابطہ قائم کرنے اور انھیں امن مذاکرات میں شامل کرنے میں مدد کریں،مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہ وہ اس نیک مقصد میں مدد دینے کو تیار ہیں لیکن یہ واضح ہونا چاہیے کہ افغان حکومت طالبان سے کیا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ افغان حکومت کو طالبان کااعتماد حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ طالبان ان پر اعتماد نہیں کرتے۔طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے حامدکرزئی کو واضح موقف اختیار کرتے ہوئے یہ بتانا چاہیے کہ وہ طالبان کو کیا پیشکش کر رہے ہیں اور خود ان سے کیا چاہتے ہیں۔