19 فروری ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں زرغون آباد اور ائرپورٹ روڈ پر پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چھیننے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزمان میں سے دو کا تعلق محکمہ پولیس سے بتایا جاتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی اور ایئرپورٹ پولیس نے دوالگ الگ کارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل چھیننے والے دوگروہوں کے تین ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے چارمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو پولیس اہلکاربھی شامل ہی جبکہ مزید تین ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔