19 فروری ، 2012
جدہ … پاکستان اور سعودی عرب نے دوہزار بارہ کے حج معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب سے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست بھی کی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے وفد کے ہمراہ ہفتے کو جدہ میں سعودی وزیر حج بندر بن محمد الحجار سے مرکزی وزارت حج کے دفتر میں ملاقات کی اور حج دوہزار بارہ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ خورشید شاہ نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ اسی ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی وزیر حج سے ملاقات کے دوران مزید دس ہزار اضافی کوٹے کی درخواست کی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سرکاری اور نجی انتظامات کے تحت آنے والے پاکستانی حجاج کو منٰی میں دوران حج سفرکے لئے مشاعرریلوے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔