پاکستان
19 فروری ، 2012

بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ،راولپنڈی پانچ،لاہور چار، کراچی دس، پشاور سات، ایبٹ آباد،گوجرانوالہ،قلات،ڑوب، کوئٹہ میں منفی ایک،گلگت منفی دو،مری منفی تین،پاراچنار منفی نو،اسکردو اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :