برطانوی خاتون کے قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم ظاہرخان جدون سے تفتیش جاری ہے۔فائل فوٹو
پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم ظاہرخان جدون سے تفتیش جاری ہے۔فائل فوٹو

برطانوی خاتون سمیت قتل اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم ظاہر خان جدون کو  راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جدون نے ساتھیوں کی مدد سے  2019 میں خالد جدون کو قتل کیا تھا، اس کے علاوہ ملزم نے 2021 میں لاہور  میں برطانوی نژاد خاتون کو قتل کیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے اس سے قبل ظاہر خان جدون کے گینگ کے سرغنہ عابد باکسرکو بھی گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم ظاہرخان جدون سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :