لاہور میں پب جی گیم مقابلوں کا فائنل، فاتح کو 15 لاکھ کا انعام دیا گیا

لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھیلے گئے پب جی کے فائنل میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، آخری مرحلے میں دو رکنی ٹیم کو فاتح قراردیا گیا — فوٹو: فائل
لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھیلے گئے پب جی کے فائنل میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، آخری مرحلے میں دو رکنی ٹیم کو فاتح قراردیا گیا — فوٹو: فائل

لاہور میں پب جی گیم کے مقابلوں کا فائنل کھیلا گیا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو انتظامیہ کی جانب سے 15لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے بھی پب جی فائنل کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھیلے گئے پب جی کے فائنل میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا،  آخری مرحلے میں دو رکنی ٹیم کو فاتح قراردیا گیا۔

فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام سے نواز گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی  حوصلہ افزائی کیلئے انہیں بھی 40 لاکھ  روپے کے انعامات دیے گئے۔

پب جی کے کنٹری ہیڈ خاور نعیم، سی ای او عزیر اورلاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے اس سنسنی خیز گیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، ایسے کھیلوں کا فروغ ہونا چاہیے۔

پب جی فائنل مقابلوں کے موقع پر کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں منتظمین کا کہنا تھا کہ پب جی کے مقابلے ہرسال باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :