جیکب آباد: بارشوں سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر

جیکب آباد میں 10 روز سے جاری بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی  اور لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

جیکب آباد میں بارشوں کی تباہ کاریوں نے کئی جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا ہے، ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے بارش متاثرین کی مدد کے لیے مخیر افراد میدان میں آگئے ہیں۔ 

اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کے لیے تینوں وقت کے کھانے اور پانی کی فراہمی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہمارے ہیں یہ ملک ہمارا ہے، ان متاثرین کی امداد کے لیے صاحب حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔

ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت کسی سیاسی تنظیم نے کوئی مدد نہیں کی، حکومت ان متاثرین کو مالی مدد اور امداد فراہم کرنے میں بے سود ثابت ہوئی ہے۔

بارشوں کے باعث چھتیں اور کچے مکانات گرنے سے لاکھوں لوگ نے اپنے گھروں سے بے گھر ہوکر رلیف کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔

مخیر افراد کا کہنا ہے کہ یہ متاثرین اس ملک کے لوگ ہیں اس مشکل کی گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔


مزید خبریں :