23 نومبر ، 2012
لاہور… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کیلئے ضروری ہے کہ امریکا اور یورپ منافقانہ پالیسیاں چھوڑدیں۔ لاہور میں فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی گولا باری سے معصوم بچوں کے بہتے لہو پر عالمی ضمیر خاموش کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام اپنا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کرائے جائیں۔