Time 30 اگست ، 2022
کاروبار

پاکستان کا ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی: ذرائع/ فائل فوٹو
وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی۔

وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کےمطابق وزارت تجارت نے ٹماٹر اورپیاز درآمدکرنے کی سمری تیارکرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر  درآمد کرنے کی سمری تیار کی ہے، ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پربہت کم اثرپڑےگا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سمری منظوری کے لیے فوری طورپر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

اس موقع پر نوید قمر کا کہنا تھا کہ وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

مزید خبریں :