Time 01 ستمبر ، 2022
دنیا

مارکسسٹ انقلابی چی گویرا کا بیٹا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گیا

کامیلو گویرا کیوبا کے دارالخلافہ میں سینٹر آف چی گویرا اسٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے رہے — فوٹو: بی بی سی
کامیلو گویرا کیوبا کے دارالخلافہ میں سینٹر آف چی گویرا اسٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے رہے — فوٹو: بی بی سی 

 مارکسی انقلابی رہنما ارنیسٹو  چی گویرا کے فرزند کامیلو گویرا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کیوبن  حکام کے مطابق کامیلو کا انتقال پھیپھڑوں میں انجماد خون (Clots) کے باعث حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔

کامیلو گویرا نے اپنی زندگی اپنے والد، فیڈل کاسترو کے ہمراہ کیوبا کے انقلاب کیلئے لڑنے والے کامریڈ چی گویرا، کی زندگی کو دستاویزاتی شکل دینے کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

کامیلو گویرا، چی گویرا کی دوسری بیوی کے چار بچوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے، بولیویا میں والد کی ہلاکت کے وقت انکی عمر صرف چار سال تھی۔

کامیلو گویرا کیوبا کے دارالخلافہ میں ’’سینٹر آف چی گویرا اسٹڈیز’’ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

کیوبن حکام کے مطابق چی گویرا کے فرزند  کامیلو گویرا وینزویلا کے دارالخلافہ کے سیاحتی دورے پر تھے جب  حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

مزید خبریں :