01 ستمبر ، 2022
حکومت نے امریکا ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 مختلف ممالک کی 15 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنےکی اجازت دے دی۔
جیو نیوز کو ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ ان 15 بین الاقوامی این جی اوز نے حکومت سے متاثرین کی امداد کے لیےکام کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق جن بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اجازت دی گئی ہے ان میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ اور مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل،ہیومن اپیل،کشمیرآرفن ریلیف شامل ہیں۔
ان کے علاوہ امریکی این جی اوز کیئرانٹرنیشنل،مرسی کور اور کیتھولک ریلیف کو بھی اجازت دی گئی ہے۔
فرانس کی جن این جی اوز کو اجازت دی گئی ہے ان میں سکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف شامل ہیں۔
ترکی کی معارف فاونڈیشن کے علاوہ جاپان کی 2 این جی اوز اے اے آر اور کے این کے کے علاوہ جرمن این جی او لائف لائن کرسچین ڈویلیپمنٹ اور سی بی ایم ای وی کو بھی کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دی گئی ہے۔