کھیل
19 فروری ، 2012

100برس کے سائیکلسٹ کا 25کلومیٹرفاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

100برس کے سائیکلسٹ کا 25کلومیٹرفاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

پیرس…این جی ٹی…بڑھاپا معنی نہیں رکھتا اگر دل جواں ہو اور ایسی ہی ایک جیتی جاگتی مثال فرانس میں موجود ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے 100سالہ بلند ہمت سائیکلسٹ رابرٹ مارشاں نے 1گھنٹے میں 24اعشاریہ25کلومیٹر سائیکلنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔26نومبر1911کوپیدا ہونے والے مارشاں نے یہ کارنامہ سوئزر لینڈ میں انٹرنیشنل سائیکل یونین کے200میٹر بڑے انڈور ٹریک پر سر انجام دیا جہاں انہوں نے سائیکل پر125چکر کاٹے۔واضح رہے کہ ایک گھنٹے میں سائیکل سے طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ چیک ریپبلک کے آندرے سوسینکا کے پاس ہے جنہوں نے49اعشاریہ7کلومیٹر فاصلہ طے کیا تھا تاہم 100سال کی عمر میں ایسا ریکارڈ قائم کرنے کا اعزازفرانسیسی سائیکلسٹ مارشاں کو حاصل ہوا ہے۔

مزید خبریں :