زمینی فضا میں زہریلی گیسوں کی مقدار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی / فائل فوٹو
یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی / فائل فوٹو

2021 میں زمین کی فضا میں زہریلی گیسوں کی مقدار اور سمندروں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

یہ انکشاف امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں ہوا۔

National Oceanic and Atmospheric Administration کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیسوں کا اخراج ریکارڈ مقدار میں ہوا۔

اب زمین کی فضا میں ان گیسوں کی مقدار گزشتہ 10 لاکھ سال میں سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمندروں کی سطح میں مسلسل 10 ویں سال اضافہ ہوا اور اب یہ سطح 1993 کے مقابلے میں اوسطاً 3.8 انچ تک بڑھ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 ویں صدی کے وسط کے بعد سے اب تک 2021 چھٹا گرم ترین سال ثابت ہوا جبکہ گزشتہ 7 برس اب تک کے گرم ترین سال ثابت ہوئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ سال سمندری طوفانوں کی تعداد بھی اوسط سے زیادہ رہی۔