Time 04 ستمبر ، 2022
کھیل

'اور کچھ ساڈے لائق'، بھارت سے جیت کے بعدآصف اور نواز کی ویڈیو سامنے آگئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد محمد نواز اور آصف علی کا مختصر ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں آصف علی نے کہا کہ 'اور کچھ ساڈے لائق' جبکہ ساتھ کھڑے نواز کا کہنا تھا کہ 'رممبر دا نیم آصف علی'۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 بنائے جبکہ 4 وکٹیں گرنے کے بعد اختتامی اوورز میں خوشدل اور آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلی۔

آصف نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائے جبکہ خوشدل 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

محمد نواز کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :