06 ستمبر ، 2022
ملک میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو3.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.3 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو 2.93 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اگست 2022 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 1.55 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اگست کے 1.46 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے۔
جولائی کے برعکس اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4.7 فیصداضافہ ہوا ، جولائی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کاحجم 1.48 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔