پاکستان
Time 07 ستمبر ، 2022

بارشیں اور سیلاب، ضمنی انتخابات مؤخر ہونے کا امکان

مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں: اعلیٰ ذرائع/فوٹوفائل
مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں: اعلیٰ ذرائع/فوٹوفائل

 ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر ہوسکتے ہیں ان میں سے قومی اسمبلی کے وہ 9 حلقے بھی شامل ہیں جہاں سے سابق وزیراعظم عمران خان امید وار ہیں ۔

یہ حلقے  NA-22 مردان، NA-24 چارسدہ، NA-31 پشاور،  NA-45 کرم، NA-108فیصل آباد ،NA-118 ننکانہ صاحب،  NA-237ملیر کراچی،  NA-239کورنگی کراچی،  NA-246کراچی جنوبی پر ضمنی انتخابات 25؍ستمبر کو ہونا طے ہیں۔

اسی طرح NA-157 ملتان،  PP-139 شیخوپورہ اور PP-241 بہاولپور  پر انتخابات 11 ستمبر کو ہونا طے پائے ہیں ۔

اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مزید خبریں :