Time 08 ستمبر ، 2022
کھیل

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، کوہلی نے طویل وقفے کے بعد بالآخر سنچری بنا ڈالی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالآخر  تقریباً 3 سال کے وقفے کے بعد  انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکور کر ہی لی۔

کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی۔یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔

انہوں نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

تاہم اننگز کے اختتام پر کوہلی نے 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔ 

مزید خبریں :