Time 09 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں مردہ پائی جانے والی خاتون کو پولیس نے نشئی قرار دیکر کیس بند کر دیا

پولیس کی جانب سے خاتون کی موت کی وجہ معلوم کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی گئی جبکہ قانونی ضابطے بھی نظر اندز کیے گئے/ فائل فوٹو
پولیس کی جانب سے خاتون کی موت کی وجہ معلوم کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی گئی جبکہ قانونی ضابطے بھی نظر اندز کیے گئے/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں مردہ پائی جانے والی خاتون کی موت سوالیہ نشان ہی بن کر رہ گئی ہے۔

پولیس نے کورنگی زمان ٹاؤن سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی موت کی وجہ معلوم کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے قانونی ضابطے بھی نظر اندز کر دیے۔

پولیس کی جانب سے خاتون کا پوسٹ مارٹم تک نہ کرایا گیا اور اسے نشئی قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش ورثاء کے سپرد کی گئی اور کیس بند کردیا گیا۔

 رخسانہ عرف عائشہ کی موت کی وجہ نامعلوم ہی رہی جبکہ خاتون کے والد کا کہنا ہےکہ بیٹی اور اس کا شوہر عدنان نشہ کرتے تھے اور جیٹھ نے بیٹی اور اپنے بھائی دونوں کو گھر سے نکال دیا تھا۔

مزید خبریں :