Time 09 ستمبر ، 2022
کاروبار

آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر بے قابو، آج مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد 228.18 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد 228.18 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باوجود ملک میں ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آرہی۔

ملک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد 228.18 روپے ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر انٹر بینک میں 9.20 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 234.50 روپے ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ڈالر بے قابو، آج مزید مہنگا ہوگیا

مزید خبریں :