14 ستمبر ، 2022
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ناراضگی کے بعد ڈی سی جامشورو چھٹی پر چلے گئے۔
سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد کئی ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا، بدانتظامی اور خراب کارکردگی پر قمبر شہداد کوٹ اور سکھر کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جامشورو کے ڈپٹی کمشنر فرید مصطفیٰ طویل عرصے سے تعینات تھے تاہم سیہون اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ ڈپٹی کمشنر پر ناراض تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ناراضگی کے بعد ڈی سی جامشورو فرید مصطفیٰ رخصت پر چلے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایڈیشنل سیکرٹری آصف جمیل کو ڈی سی جامشورو کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔