Time 15 ستمبر ، 2022
پاکستان

سیلاب زدگان کی بستیوں میں پاک فوج کے ٹینٹ اسکول

سیلاب زدگان کی بستیوں میں پاک فوج کی جانب سے ٹینٹ اسکول قائم کرکے بچوں کو تعلیم فراہم  کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کی سہولیات کے لیے جہاں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں سندھ میں متاثرین کی بستیوں کے بچوں کے لیے عارضی اسکول بھی قائم کر دیے گئے ہیں اوربچوں کو کتابیں تقسیم کرکے تعلیم دی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب ٹنڈوالہ یار، عمر کوٹ، سانگھڑ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔

 پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے ساتھ میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :