Time 16 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی: جرائم کی بڑھتی وارداتیں، نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو ون فائیو سے منسلک کرنے پر غور

جراُت مندانہ اقدام پر شہریوں کو سراہا جائے گا، انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی: آئی جی سندھ۔ فوٹو فائل
جراُت مندانہ اقدام پر شہریوں کو سراہا جائے گا، انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی: آئی جی سندھ۔ فوٹو فائل

کراچی میں تمام نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو مددگار15 سسٹم سے منسلک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو مدد گار ون فائیو سسٹم سے منسلک کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، کمیونٹی پولیسنگ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ شہر کے تمام نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو مددگار 15 سسٹم سے منسلک کرنے پر غور کر رہے ہیں، جرات مندانہ اقدام پر شہریوں کو سراہا جائے گا، انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

مزید خبریں :