کھیل
26 نومبر ، 2012

ٹیسٹ رینکنگ:مائیکل کلارک نے سنگاکارا سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹیسٹ رینکنگ:مائیکل کلارک نے سنگاکارا سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی … ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقا کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلین بیٹسمین مائیکل کلارک آئی س سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ دبئی سے جاری ہونیوالی تازہ درجہ بندی کے مطابق مائیکل کلارک نے بیٹسمینوں کی فہرست میں 3 درجہ بہتری کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی، کمار سنگاکارا دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ چندرپال پانچویں سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں نویں اور اظہر علی دسویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست ہیں، سعید اجمل اور ویرنون فلینڈر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹیموں کی رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلی، انگلینڈ دوسری، آسٹریلیا تیسری اور پاکستان چوتھی پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :