Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

رانا ثنا وزيراعظم کا خصوصی پیغام لیکر ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائینگے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ وزير اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لےکر کل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز  بہادر آباد جائیں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق رانا ثنااللہ کل ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ ملاقات میں لاپتہ کارکنان اور ان کی بازیابی سے متعلق گفتگو ہوگی، وفاقی وزیرداخلہ سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر بھی بات ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ ایم کیو ایم مرکز پرلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :