Time 22 ستمبر ، 2022
پاکستان

دریائےسندھ میں پانی آتے ہی ماہی گیروں کے مایوس چہروں پر خوشیاں لوٹ آئیں

ماہی گیروں کو امید ہے کہ مچھلی پکڑنے سے روزگار حاصل ہوگا تو گھر میں خوشحالی آئے گی/ فائل فوٹو
ماہی گیروں کو امید ہے کہ مچھلی پکڑنے سے روزگار حاصل ہوگا تو گھر میں خوشحالی آئے گی/ فائل فوٹو 

دریائےسندھ میں پانی آتے ہی ماہی گیروں کے مایوس چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں اور ماہی گیروں کو امید ہے کہ مچھلی پکڑنے سے روزگار حاصل ہوگا تو گھر میں خوشحالی بھی آئے گی۔

دریائے سندھ میں پانی آتے ہی جس طرح دریا کی خشک زمین میں زندگی لوٹ آئی ہے ویسے ہی دریائے سندھ کے ہزاروں ماہی گیروں کے چہروں پر  امید کی کرن پھوٹ پڑی ہے جو کئی سالوں سے دریا میں پانی کی کمی سے بیروگاری کا شکار تھے۔

 ماہی گیروں کو امید ہے کہ اب وہ پلّا مچھلی سمیت مختلف اقسام کی مچھلی پکڑ کر اچھا روزگار حاصل کر سکیں گے۔

دریائے سندھ میں زیادہ پانی آنے سے ایک جانب تو سیلابی صورتحال ہے جس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہیں ہزاروں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار سے ان کے ادھورے خواب پورے ہو  سکیں گے۔

مزید خبریں :