پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیتے ہوئے انوار حسین ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈر مقرر کر دیا۔ فوٹو فائل
عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیتے ہوئے انوار حسین ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈر مقرر کر دیا۔ فوٹو فائل

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیتے ہوئے انوار حسین ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈر مقرر کر دیا۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے پلیڈر کو ٹرائل میں ہر پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کی مصروفیات کے باعث آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :