Time 24 ستمبر ، 2022
پاکستان

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ہراسگی کا معاملہ، استاد معطل

کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے  پر  لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 

 جامعہ کے ترجمان کے مطابق طالبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ٹیچر سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے باعث احتجاج بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہراسگی کا واقعہ رپورٹ کیا گیا جس پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ استاد کو معطل کرکے شکایت کو اسی وقت ہراسمینٹ کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی میں درج کرلیا اور معاملے کی انکوائری شروع کردی۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کے مطابق انکوائری ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے خلاف مکمل پالیسی موجود ہے جو کہ ادارے کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر ذمہ داران کے ناموں کے ساتھ دی گئی ہے۔

جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے معاملات کو سنجیدگی اور سختی کے ساتھ نمٹایا جاتا ہے تاکہ طلبہ و طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں۔

مزید خبریں :