دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2012

کارگو کنٹینرز سے تیار دنیا کا پہلا پاپ اپ شاپنگ مال کھول دیا گیا

 کارگو کنٹینرز سے تیار دنیا کا پہلا پاپ اپ شاپنگ مال کھول دیا گیا

لندن…این ی ٹی…کنٹینرز عام طور پر سامان کی وسیع پیمانے پر شپنگ کے لیے استعمال میں لائے جاتے ہیں تاہم اب تخلیقی دماغوں نے اس کا نیا اور منفرد استعمال بھی ڈھونڈ لیا ہے۔لندن کے ایک انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے نزدیک کارگو کنٹینرز کی مدد سے تیار کیا گیا دنیا کا پہلا پاپ-اپ شاپنگ مال عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔باکس پارک نامی یہ کنٹینرشاپنگ مال دو منزلوں پر موجود ہے جس میں پانچ قطاروں میں تقریباً60عام سائز کے کنٹینرزجوڑے گئے ہیں۔اپنی نوعیت کے اس منفرد شاپنگ مال سے کم و بیش ہر قسم کے سامان کی شاپنگ کی جاسکتی ہیں جبکہ لوگوں کے تفریح اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کو بھی خصوصی طورڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے

مزید خبریں :