Time 27 ستمبر ، 2022
کھیل

پاک بھارت سیریز کیلئے انگلینڈ کا پی سی بی اور بھارتی بورڈ سے رابطہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی ہے— فوٹو: فائل
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی ہے— فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کروانے کیلئے کوشاں ہے اور انگلش بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔

ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کش کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی بورڈمیں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی تاہم یہ ایک غیر رسمی بات تھی اور پیش کش اس موقع پر قبول نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ہی پاک بھارت سیریز کی پہلے میزبانی کرے کیونکہ سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے۔

مزید خبریں :