Time 30 ستمبر ، 2022
کھیل

مشہور ریسلر کو شکست، پاکستانی پہلوان کا ایشین پروفیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع

ایشین پروفیشنل ریسلنگ چیمپئن شیر خان نے نیپالی ریسلر اسکارپین کو شکست دے کر ٹائٹل بیلٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے شیر خان نے نیپال کے نامور ریسلر اسکارپین کو شکست دے کر ٹائٹل بیلٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسٹرن ریولیشن ریسلنگ (REW) چیمپئن شپ میں شیر خان نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے دلچسب مقابلے کے بعد مضبوط حریف اسکارپین کو شکست دی، وہ اپنی ٹائٹل بیلٹ کے لیے مقابلہ کررہے تھے۔

مشہور ریسلر کو شکست، پاکستانی پہلوان کا ایشین پروفیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع

شیر خان گزشتہ دو سالوں سے چیمپئن ہیں اور ان کی اگلی فائٹ یکم اکتوبر کو نیپال کے سانو گوچران ریسلر سے ہو گی۔

دوسری جانب ایک اوور قومی ریسلر طلحہ علی نے بھی اپنی کیٹگری میں کامیابی حاصل کرلی اور انھوں نے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں نیپال کے کریشنا ماگر کو چت کیا۔

پاکستانی ریسلرز نے نیپالیوں پر اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔

مزید خبریں :